کیلیفورنیا: گوگل اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کونٹیکٹس سروس میں سالگرہ کے نوٹیفکیشن کا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے۔
9ٹو5گوگل کے مطابق برتھ ڈے نوٹیفکیشن کا فیچر جاری ہونے کے بعد صارفین کو اپنے گوگل کونٹیکٹس کا ہائی لائٹ ٹیب کھولنے کے بعد ’ایڈ برتھ ڈیز‘ کا کارڈ دِکھائی دے گا جس سے کونٹیکٹ کی سالگرہ کی معلومات ڈالی جاسکیں گی۔
’ایڈ برتھ ڈے‘ کا بٹن دبا کر ایک فہرست سامنے آئے گئی جس میں صارف معلومات ڈال سکیں گے۔ جن افراد کی سالگرہ کی معلومات شامل نہیں ہوگی ان کے نام کے آگے ایک کیک بنا ہوا آئے گا، جس پر لگے جمع کے نشان کی مدد سے صارف کی سالگرہ کی معلومات فراہم کر سکیں گے۔
فیچر کے جاری ہونے کے بعد صارفین کسی انفرادی کونٹیکٹ کو کھولتے ہوئے ’ایڈ برتھ ڈے نوٹیفکیشن‘ کا آپشن دیکھ سکیں گے۔
The post گوگل جلد آپ کو سالگرہ کی مبارکباد دے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/o3CbPt6
No comments:
Post a Comment